کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے اور میں جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں، آج کے دن ہمیں پاکستانی کی کامیابی و ترقی پر خوشیاں منانی چاہئیں اور میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ ائیرپورٹ کے کسی بھی واش روم میں پانی نہیں ہے۔

حنا بیات نے کہا کہ ہمارے ائیرپورٹس اور اداروں کا یہ حال کیوں ہوگیا ہے؟ کوئی اس چیز کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے کہ یہ غلطیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہےنئے نئے پروجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پُرانے پروجیکٹس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی مہیا نہیں ہورہا، بہت افسوس کا مقام ہے۔

Shares: