لاہور بھی دوبئی بننے جارہا ہے ، کیسے ؟ جانیئے اس خبر میں

0
59

لاہور : پاکستان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا تاہم اب حکومت نے ایل ڈی اے کو یہ ہدایت کی ہےکہ وہ لاہور میں بھی دبئی طرز کی بلندو بالا عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کریں ، اس سلسلے میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کثیر المنزلہ عمارتوں کے فروغ کے لئے نقشہ منظوری آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں ہونے والے اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی صدارت میں یہ بتایا گیا کہ کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے نقشوں کی منظوری کا عمل آسان بنایاجائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمارتوں کی بلندی کے اعتبار سے خصوصی بلڈنگ زون بنائے جائیں گے۔

دوسری طرف بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر پر کچھ تحفظات بھی پائے گئے تاہم شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان تحفظات کو جلد دور کردیا جائے گا. اس اجلاس میں وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا کہ تعمیراتی قوانین میں تبدیلی کیلئے شہریوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، زمینی حقائق اور زمانی ضروریات کے مطابق تعمیراتی قوانین میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ضرورت کے مطابق واٹر سپلائی ، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کیاجائے گا، عمارتوں کی چھتوں پر روف ٹاپ گارڈننگ بھی متعارف کروائی جائے گی۔

Leave a reply