مزید دیکھیں

مقبول

چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی...

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

میگھن مارکل نے نئے پوڈ کاسٹ کا اعلان کر دیا

برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی...

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

لڑکی کی مرضی کے بغیر ہونے والے نکاح کو برقرار نہیں کررکھا جا سکتا،عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے جعلی نکاح نامہ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا نکاح درست ماننے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،جسٹس عابد حسین چٹھہ نے خاتون کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ لڑکی کی مرضی کے بغیر ہونے والے نکاح کو برقرار نہیں کررکھا جاسکتا، جسٹس عابد حسین نے فیصلے میں کہا کہ اس بات کا ثبوت لڑکے نے دینا ہے کہ نکاح خاتون کی مرضی سے ہوا ہے یا نہیں ،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق 2012میں خاتون کا جعلی نکاح نامہ بلیک میل کرنا شروع کردیا ،درخواست گزار کے مطابق مبینہ شوہر نے بھری پنچائیت میں زبانی طلاق بھی دی ،درخواست گزار کے مطابق اس نے شادی کی تو مبینہ شوہر نے نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کرا دیا درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا ، ماتحت عدالت نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ مسترد کردیا خاتون نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اس نے مبینہ شوہر سے کبھی نکاح نہیں کیا،

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ خاتون کی کہانی سادہ ہے کہ مبینہ شوہر نے اسے ہراساں کرنے کےلیے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا ،خاتون کے مطابق جب اس سے اصل نکاح کیا تو اسکے والدین نے شرکت کی اور اسکی رضا مندی سے ہوا ،یہ کلئیر ہے کہ مبینہ نکاح پورے پلان کے تحت ترتیب دیا گیا ،سپریم کورٹ میں قوانین کے تشریح کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے ،مبینہ شوہر نے زبانی طلاق کے ایک سال بعد دوبارہ خاتون پر نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کروا دیا مبینہ شوہر لڑکی کی آزاد مرضی ثابت کرنے میں ناکام رہا،

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan