ن لیگی رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

ن لیگی رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا . لیگی رہنماوں نے انارکلی سٹیشن سے سفر شروع کیا
اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں میں سائرہ افضل تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، عظمی بخاری، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ خان اور ذیشان رفیق و دیگر شامل تھے . اس موقع پر لیگی رہنماوں نے ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں سے ان کے تاثرات پوچھے جس کے جواب میں

اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبے کو بین الاقوامی معیار کا منصوبہ قرار دیا.اورنج لائن ٹرین شہباز شریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصوبے کو رکوانے کی کوشش کی،
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی، ان کے منصوبے آج اپنی زبان آپ بول رہے ہیں،
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین میں عام شہری سفر کر رہے ہیں اور شہباز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں،

Comments are closed.