لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

0
38

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں‌ پر پولیس کی کاروائی جاری ہے

لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہر میں جزوی لاک ڈاون،دفعہ144 پر عملدرامد کروانے کے لئے پولیس اقدامات جاری ہیں.، ناکہ جات پر اب تک01 لاکھ 26ہزار932شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 01 لاکھ 18ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر1558ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 01 لاکھ07 ہزار847 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 62385موٹر سائیکلز، 16574رکشوں،2787ٹیکسی،20286کاروں اور5815بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4321گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔

رائے بابر سعید کے مطابق 3734اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ شب برات کے موقع پر کورونا وبا کے تناظر میں شہریوں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران شہریوں نے دفعہ144 کی پابندی پر عملدرامد یقینی بنایا.

Leave a reply