اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا –
باغی ٹی وی:اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کردیا ہے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقررکردی گئی ہے۔
واضح رہے قبل ازیں نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے-