مزید دیکھیں

مقبول

بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ...

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض ) پولیس...

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت،نو مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا

انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،عدالت نے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ،پراسیکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ،ملزمان نے اعتراض کیا کہ بغیر جسمانی ریمانڈ ہمیں مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا،تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان سے جیل میں تفتیش مکمل کی گئی، ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف چالان جمع کرا دیا گیا

عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ مریم نواز تقاریر کی بجائے غریب کی بھوک بارے سوچیں، اس وقت غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں،رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے،عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام انکو نہیں چھوڑے گی، مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،مجھے پتہ ہے غربت کا کیونکہ میں نے 35 سال سرکاری ہسپتال میں کام کیا ہے،لوگوں کے پاس ایک انجیکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے،

عوام نے 8 فروری کو نو مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے،یاسمین راشد
صحافی نےیاسمین راشد سے سوال کیا کہ اگر ن لیگ عوام کو ریلیف دے تو کیا پی ٹی آئی اس حکومت کو سپورٹ کرے گی ،جس پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے جو آج امید لگا رہے ہیں، ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں،تین دفعہ کے وزیر اعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے،فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے،نو مئی کا واقعہ بیچنے والے آج نو فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو نو مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے،انکے ظلم جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کر دیا،

کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan