مزید دیکھیں

مقبول

متنازعہ کینالز منصوبہ رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن کا رابطہ، بات چیت پر اتفاق

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا...

پی ٹی آئی،9مئی کے بعد غیر فعال کارکنان کو”کھڈے لائن”لگانے کی ہدایات

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی...

احمد پور شرقیہ: آتشزدگی سے دو ایکڑ گندم خاکستر

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ...

وینٹی لیٹر پر موجود ایئر ہوسٹس کی عزت لوٹنے والا گرفتار

بھارت میں ہسپتال کے وینٹی لیٹر پر موجود ایئر...

ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی، ویڈیو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو رہی ہے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں مریم اورنگزیب،پرویز رشید،حنا پرویز بٹ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں محسن شاہنواز رانجھا بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، مریم نوازکمرہ عدالت پہنچیں تو اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے انکا کیس التواء کا شکارہو رہا ہے، انصاف تو ہو گا لیکن انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،قانونی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر مریم نواز کی بریت کی درخواست دائر کی تھی میں نے عدالتی معاونت کیلئے تحریری طور پر کچھ گزارشات تیار کی ہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کرینگےکہ جلد ازجلد دلائل سن کر اپیلوں پر فیصلہ کر دیں،مریم نواز کی جانب سے عرفان قادر نے تحریری معروضات عدالت میں پیش کردیں

عدالت پیشی کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے،وزیراعظم معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، کس وقت کس آرگنائزیشن سے کیا کام لینا ہے وزیر اعظم جانتے ہیں،عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس ہے ،اللہ مغفرت کریں،مجھے وزیراعظم کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کر لیں گے ہمیں 20 یا 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ والا پاکستان ملا ،ہم نے 2018میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا ملک دیا،آئی سی یو میں پاکستان کو پھینک کر گئے ہیں،ایسا بوجھ ڈال کرگئے جس کو اٹھانے کی پاکستان میں ہمت نہیں خارجی امور کے معاملات پر سرنگیں بچھائی گئیں ان کو ٹھیک کریں گے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےسینئر رہنما کہہ رہے ہیں عمران خان پاگل ہیں ،شہباز شریف کام کررہے ہیں اورعوام کوریلیف بھی دے رہے ہیں،ن لیگ نے کام کر کے دکھایا اور کر کے دکھائے گی،شہبازشریف کی کپڑے بیچ کر آٹادوں گا بیان پر خیبرپختونخوا میں مذاق اڑایا گیا شہبازشریف نے دو دنوں میں سستا آٹا فراہم کر کے ثابت کر دیا،ایک تالا کھلوانے کے لیے 5قیراط کا ہیرا مانگا گیا،فرح کہہ رہی ہیں فرسٹ لیڈی ہیں کچھ تو خیال کرو 3 نہیں 5 قیراط کا ہیرا دو، تفتیش اس سے ہو جس نے 12 کروڑ کا صوبہ فرح گوگی کے حوالے کیا تھا،پہلے تو اس کا حساب ہو کہ لوگوں کو پتا چل گیا کہ پیسے دو گے تو کام ہوگا،

ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کو منی گالہ کہوں گی آج بھی انقلاب نے ضمانت کرالی، اب سپریم کورٹ کو دیکھ رہا ہے اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹنا نہیں چاہیے، حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے،ن لیگ نے کام کر کے دکھایا اور کر کے دکھائے گی، جون،جولائی میں 5 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،کفایت شعاری کے لیے وزیر اعظم کےاقدامات اقدام آپ کے سامنے ہیں، عمران خان کے وزرا کہتے تھے، چینی کم کر دیں، روٹی کم کھائیں، ہم ایسا نہیں کہہ رہے نواز شریف جلدی آئیں گے، کسی کے کہنے پر ادارے میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش اچھی بات نہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan