وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،

مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کوملاقات کرانے کیلئے درخواست موصول ہو گئی ہے، واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے اور ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد جو 29 ہزار تک پہنچ گئی تھی اب ایک مرتبہ پھر کم ہو کر سات ہزار تک رہ گئی ہے،

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے، دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،

Shares: