میہڑ :اساتذہ بھرتی، دوہری پالیسی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

وزیر تعلیم نے اپنے من پسند علاقوں کو ہارڈ ایریا کے نام پر نوازا ہے اور ملک سے باہر بیٹھے امیدواروں کو بھی آڈر جاری کیے

میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف آصف کھوسو، اشفاق چانڈیو، عمران علی کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے میہڑ پریس کلب تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف دو سال سے سراپا احتجاج ہیں وزیر تعلیم نے اپنے من پسند علاقوں کو ہارڈ ایریا کے نام پر نوازا ہے دھونس دھاندلی یہاں تک کی گئی کہ ملک سے باہر بیٹھے امیدواروں کو بھی آڈر جاری کیے گئے ہیں
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہرا معیار ختم کیا جائے سارے سندھ میں 33 فیصد پاس پالیسی کے تحت نوجوان کو آفر آڈر دیے جائیں-

Leave a reply