ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی جب کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 33.99 فیصد کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 10.23 فیصد سستے ہوئے جب کہ پیاز 9.79 فیصد اور آلو 7.37 فیصد سستے ہوئے۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ دال چنا 1.61 فیصد، مرغی 1 فیصد سستی ہوئی جب کہ چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگی ہوئی۔ کیلے 2.70 فیصد، لہسن 0.60 فیصد اور ٹوٹا چاول 0.47 فیصد مہنگا ہوا۔

ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

کراچی یونین آف جرنلسٹس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

Shares: