وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے وضاحت کی ہے کہ مائیکروسافٹ کی تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور ضرور کر رہا ہے، تاہم یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ایک نئے ماڈل کی طرف پیش رفت ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی آمدنی کے حامل ماڈلز کی جانب منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے تحت کمپنیاں اپنے بین الاقوامی آپریشنز کو نئی ساخت دے رہی ہیں، مائیکروسافٹ بھی اسی عالمی رجحان کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور کمرشل معاہدوں کے انتظامات یورپ منتقل کیے ہیں، تاہم پاکستان میں تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے شراکت داری کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو 3 کنفرم نشستوں سے محرومی کا خدشہ

کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا

مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف

Shares: