گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ )گوجرہ سیکٹر ایم فور ون موٹروے پولیس نےسندھو گڈز پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن اور زونل کمانڈر شاہد جاوید ، سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ کے احکامات کے مطابق روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے سندھو گڈز فیصل آباد پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں افسران اور ملازمان شریک تھے۔ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اویرنیس کے بارے بریفننگ دی گئی اور جاری دھند کی لہر میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں مال بردار گاڑیوں کی فٹنس، اوورلوڈنگ، فوگ لائیٹس، کم عمر ڈرائیور، بلا وجہ اوور ٹیکنگ، غلط لین کا استعمال اور طویل روٹس پر اضافی ڈرائیور بارے تاکید کی۔ روڑ سیفٹی سیشن کے شرکاء میں گفٹ ہیمپرز، بکلٹس اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

Shares: