ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ریاست کے اندر ریاست بن چکی ہے.

باغی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کر کے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایڈوکیٹ حسان صابر اور رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم بھی موجود تھے۔ عامر صدیقی نے مزید کہا کہ جو لوگ بل ادا نہیں کرتے انکی بجلی بند کرنے کے بجائے پورے پورے فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، نیپرا قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہی. ایم کیو ایم نے عوامی احتجاج کر کے بھی کے الیکٹرک کے زمہ داران کو عوام کو پہنچنے والی تکلیف سے آگاہ کیا تھا اور اب ہم ان کے خلاف عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے، یہ سندھ حکومت کی بنائی ہوئی قائمہ کمیٹی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے لیکن ایم کیو ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ اس ظلم کے نظام سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

عوام کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات لے کر رہیں گے،منعم ظفر خان

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا تو ملک میں انارکی ہوگی، نیپرا

Shares: