سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

بجلی کے سیکڑوں کھمبےگرنے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے
0
42
boperjoy

سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی : سمندری طوفان بپر جوائے جمعرات کی رات بھارتی گجرات سے ٹکرایا تھابپر جوائے سے گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، پانی سڑکوں پرموجود ہے جب کہ بجلی کے سیکڑوں کھمبےگرنے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے اور 15 سو دیہات بجلی سے محروم ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہے، تاہم7 سو سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے،مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی ہوئےساحلی اضلاع سے لوگوں کے انخلا کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا، ساحلی اضلاع سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا انخلا کرا لیا گیا تھا۔

سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

دوسری جانب پاکستان میں سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا ہے، طوفان کے خطرے کے پیش نظر کیٹی بندر، بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے، متاثرین نے اپنے گھروں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کے مطابق کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے-

دوسری جانب سجاول میں سمندری طوفان ختم ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس آ گئےدیہاتوں اور گھروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگا خواتین کھانا پکانے، بچے کھیل کود اورمرد کاشت کاری میں مصروف ہیں سجاول، جاتی، چوہڑ جمالی، شاہ بندر اور کھارو چھان میں موسم معتدل ہے۔

علاوہ ازیں بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں ماہی گیر اپنی کشتیوں کی مرمت اور کشتیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ کئی ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار کے لیے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا ہے کہ آج زیرو پوائنٹ کے ماہی گیروں کو ان کے گھر راشن پہنچائیں گے ماہی گیروں کی بستی میں7 ہزار سے زائد افراد میں آج راشن تقسیم کیا جائے گا۔

Leave a reply