متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے. بلاول بھٹو زرداری

0
78

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اور متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے.

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اس کی جگہ ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی ،اس کے لیے دنیا کے شکر گزار ہیں۔اجناس بحران کا بھی سامنا ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سر فہرست رکھا. انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے،ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا۔سیلاب سے بڑی تباہی آئی،پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آڈیو لیکس بارے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم
اور عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سائفر کا سارا ڈرامہ بے نقاب
کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے ان کا کہنا ہے کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا۔غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہو گی۔عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Leave a reply