پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے
حکومت گرتی ہو معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے
عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے pic.twitter.com/j2m6rEDlVn— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) August 25, 2022
اس سے قبل حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے،حکومت گرتی ہو معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے،عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے.
بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے
سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) August 25, 2022
ان کا مذید کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے.