نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے
نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے حراست کے دوران میرے بازو کا علاج نہیں ہونے دیا،نیب کی غفلت کے باعث میرابازو مستقل طور پر ٹیڑھا ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا کہا تھا لیکن نیب نے نہیں کروائی.
احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت اور نیب نے مجھے بدنیتی سے ہدف بنایا ہواہے ،ایف آئی اے سے نیب کے پاس کیس آیا میرا اس میں نام ہی نہیں تھا،میرے پورے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے ،میرے بھائی کو میٹرو منصوبے کے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے ۔ ثابت کردیں 1993 کے مقابلے میں میرے اثاثے بڑھے تو میں مجرم ہوں ،
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے گھر اور اثاثے جلا کر سیاست کی ہے قوم کی خدمت کی ہے، وہ لوگ جنہوں نے ملک کو بنایا وہ نیب کے چکر کاٹ رہے ہیں ،آٹا چینی کا بحران پیدا کرنے والا مافیا عمران خان کی چھتری میں بیٹھا ہے ،اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ عمران خان کےکہنےپرروکاگیا،بدقسمتی سے نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست کی جارہی ہے ،اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبےکومکمل کرنا ہماراقصورتھا،میں اسپورٹس سٹی کا ٹھیکہ کسی کو دے ہی نہیں سکتا تھا، کروڑوں روپےکے منصوبے کو مکمل نہ کرنے پرریفرنس بنناچاہیے،
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسپیکراسمبلی اتنے بے بس ہیں کہ پروڈکشن آرڈربھی جاری نہیں کرسکتے،عمران خان سمجھتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کران کی عزت کم ہوجائےگی،ہم نے گھر جلا کے سیاست کی ہے سرکار کے خرچے پر سیاست نہیں کی، میں سیاست میں آیااس وقت میرے اثاثے جوتھےاس سے 1 روپیہ بھی زیادہ نہیں ہوا،ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہیں، مافیا آزاد پھر رہا ہے
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ طلبی ہو گئی، احسن اقبال کو 28 فروری کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے، احسن اقبال سے نارووال سپورٹس سٹی بارے تحقیقات کی جائیں گی. احسن اقبال کی طلبی کے حوالہ سے نیب نے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا.
نیب نے احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنیکا فیصلہ کیا ہے، تفتیشی افسر نے احسن اقبال کو 28 فروری کو پاسپورٹ ساتھ لانا کا کہنا ہے، احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی احتساب عدالت نے منظوری دے دی ہے، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے پاسپورٹ ضبط کرنے کی منظوری دے دی