تلہ گنگ کے موضع بلال آباد کے محلہ غرب (گنگ محلہ) کی حالت زار. نکاسی کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے گلیاں نالوں میں تبدیل ہو گئیں.
بچے سکول نہیں جا سکتے بیمار کو ہسپتال اور جنازہ قبرستان تک لے جانا پل صراط سے گزرنے سے کم نہیں.
معصوم بچوں کی سکول جاتے ہوئے گٹر کے پانی سے گزرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا.
عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر راولپنڈی،ڈی سی چکوال سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ان کے بچوں کو موذی بیماریوں سے بچایا جائے اور اس مسلہ کا حل نکالا جائے.
لوگوں نے مقامی سیاسی لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے وقت بھاگ بھاگ کر دورے کرنے والے اب اس مشکل وقت میں ہمیں بھول چکے ہیں اور کوئی بھی ہماری دادرسی کو نہیں آیا.