پیپلزپارٹی نہ آئی توکوئی پرواہ نہیں،اکیلےہی جیلوں میں جائیں گے:نوازشریف کی یہ بات سن کرمولانا غمگین ہوگئے

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نہ آئی توکوئی پرواہ نہیں،اکیلےہی جیلوں میں جائیں گے:نوازشریف کی یہ بات سن کرمولانا غمگین ہوگئے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیاسی حکمت عملی اورپی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نےکہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا اور لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جیل بھرو تحریک پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پرجب نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرپیپلزپارٹی ہمارے ساتھ شامل نہ ہوئی تو مولانا جیلیں بھردیں گے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جیل جانے والی بات سن کرمولانا غمگین ہوگئے اورکافی دیرتک کوئی جواب نہ دیا

Comments are closed.