او آئی سی اجلاس، مصری وزیر خارجہ کی 24 برس بعد پاکستان آمد

او آئی سی اجلا س میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے مصر کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 24 سال بعد مصر کے وزیر خارجہ پاکستان آئے ہیں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات ہیں کانفرنس میں امت مسلمہ کے مسائل پر بات ہوگی۔

وزیرخارجہ مصر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کاحامل ہے اور دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، مصر او آئی سی اجلاس میں مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط اور تعاون کو فروغ دینے پر بات کرے گا

قبل ازیں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو ٹکرائو کی بجا ئے دانشمندی اور صبر و تحمل سے حل کیا جانا چاہیے موجودہ حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی اور مذہبی قیادتیں نیا پنڈورا باکس کھولنے کے بجائے عملی نقطہ نظر سے اپنے اختلافات دور کریں

بعد ازاں مصر کے وزیرخارجہ سامع شکری کی وزارت خارجہ آمد ہوئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا ،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا

مصری وزیر خارجہ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آنے پر مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مصر خطے کا ایک اہم برادر ملک ہے ،عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصر کا سیاسی استحکام اور سلامتی کی جانب سفر قابل مسرت ہے،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے،پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کے منتخب نمائندوں کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں پاکستان مصر دوستی گروپ ہمیشہ موجود رہا ہے،ہم مصری پارلیمنٹ میں بھی ایسے گروپ کے قیام کے منتظر ہیں،

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ 22-23 مارچ 2022 کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس اسلام آباد منعقد ہونے جا رہا ہے 19 دسمبر کو ہمیں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نہ صرف او آئی سی بلکہ دنیا بھر کے ممالک نے سراہا،اب تک ہمیں اجلاس میں شرکت کیلئے 48 کنفرمیشنز موصول ہو چکی ہیں پاکستان او آئی سی کا بانی ممبر ہے او آئی سی دنیا کا تیسرا بڑا فورم ہے یہ اجلاس بہت نازک مرحلے پر ہو رہا ہے آج اس اجلاس کے انعقاد کے وقت کشمیری اور فلسطینی حق ارادیت کے حصول کے منتظر ہیں آج اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانیے میں اضافہ کا رحجان دکھائی دے رہا ہے یہ اجلاس اس لیے بھی اہم ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتں خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کر رہے ہیں کرونا وبا کے مضمرات کے تناظر میں بھی یہ اجلاس اہم ہے پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم اس اجلاس کے زریعے مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یگانگت کا فروغ چاہتے ہیں ہمارے امہ کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جس کی بنیاد پر ہم پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دوریاں قربتوں میں تبدیل ہو جائیں

او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس،وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے،طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ

8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

علامہ طاہر اشرفی کتنی تنخواہ لے رہے؟ خود ہی بتا دیا

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا

Shares: