اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین ووٹرز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین ووٹرز آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی نے اے ایم ویلفیر سوسائٹی، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک اور فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے خواتین ووٹرز کےلیے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فافن سے منسلک محمد عبداللہ نے خواتین کے حق رائے دہی، ووٹ رجسٹر کروانےاور ووٹ ڈالنے کے عمل پہ ایک تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلباء کے سوالات کے سیر حاصل جوابات بھی دیے۔

شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےخواتین کے حق رائے دہی اور معاشرے میں صنفی مساوات کے قیام میں اس کے کردار پہ بات کی۔ انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اس موضوع پہ تحقیقی مقالہ جات تیار کریں۔

یونیورسٹی کے آفیسر تعلقات عامہ شرجیل احمد نے خواتین میں سیاسی شعور کی کمی اورسیاست میں ان کی شراکت داری نہ ہونے کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنی آزادانہ سیاسی رائے قائم کریں نہ اور اپنے حق رائے دہی کو آزادی اور وقار سے استعمال کرنا سیکھیں۔

اے ایم ویلفیر سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضی قادری نے سیمینار کے اہتمام پہ یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کے حصول میں تاخیر نہ کریں تاکہ ان کو حق رائے دہی سمیت دیگر تمام حقوق اور سہولیات کے باآسانی رسائی مل سکے۔

Leave a reply