افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
inkhila

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے،30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ۔ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد ان افراد کو افغانستان جانےکی اجازت دی جائےگی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، اسلام آباد میں بستی مسمار کر دی گئی،اسلام آباد میں سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ کے مشترکہ آپریشن میں مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیرقانونی افغان بستی مسمار کی گئی۔آپریشن میں اسلام آباد پولیس کی معاونت بھی سی ڈی اے کو حاصل تھی۔

غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہا جر ین کے خلاف پشاور پولیس متحرک ہوگئی ،پولیس نے غیر قانونی افغان مہا جر ین کی فہر ستوں کی تیاری شروع کر دی ہے،ضلع بھر میں غیر قانونی مہاجر ین کے خلاف پشاور پولیس نے کر یک ڈوان کا فیصلہ کر لیا ہے،افغان مہاجرین کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان اور سٹریٹ کرائمر میں ملوث پا ئے جا تے ہیں،پاکستانی شنا ختی کارڈ کے حامل افغان مہا جر ین کے خلاف بھی گھیر ا تنگ کیا جا رہا ہے،پاکستانی شنا ختی کارڈ بنا نے والے مہاجرین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہا ہے،افغان مہاجرین کو کارڈ جاری کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا ئے گی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیاگیا ہے-پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں۔پنجاب میں غیر ملکیوں کو خود واپس چلے جانا چاہیے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن غیر قانونی طورپر مقیم کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان افغان مہاجرین کے اخراج سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی ، ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق امور پر حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ پولیس فورس فارنرز ایکٹ کے تحت غیر قانونی غیر ملکیوں کو پکڑ کر فعال اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔مہم شروع کرنے سے پہلے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جان اچکزئی کومت بلوچستان ایپکس کمیٹی کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر تندہی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے 24 دن کا محدود وقت باقی ہے۔تارکین وطن اس ڈیڈ لائن کو آخری موقع سمجھ کر ضروری طریقہ کار کی تعمیل اور ٹرانزیشن کے عمل پر تعاون کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، غیر ملکی جو پاکستان میں غیر قانونی رہ رہے ہیں انکو ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ دیں،

غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

Comments are closed.