ویسٹ انڈیزکے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں چھٹی وکٹ 77 رنز پر گر گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عماد وسیم 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر ہولڈر کی گیند پر آوؑٹ ہو گئے.
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 75 رنز پر گر ہو گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے 8 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے انہوں نے 12 گیندیں کھلیں .
پاکستان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 33 گیندوں پر 22 رنز بنا کر تھامس کی گیند پر آوؑٹ ہوئے .
ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں تیسری وکٹ 45 رنز پر گر گئی ہے، حارث سہیل 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ہیں.
پاکستان کی دوسری وکٹ 35 رنز پر گر گئی تھی، اوپنرآنے والے فخر زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی رسل نے فخر زمان کو آوٹ کیا ہے .
کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گر گئی تھی ، پہلے میچ میں فخز زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر آئے تھے تا ہم امام الحق تسیرے اوور میں دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے. اب دوسرے اوپنر فخز زمان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے.
پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کیسی ہے؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ
ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ
رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کےآغاز سے قبل دونوں ٹیموں کا ترانہ بجایا گیا،. پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ،اس موقع پر پاکستان کی ٹیم نے بھی قومی ترانہ پڑھا .
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ خری بال تک لڑیں،ہارکےڈرکواپنےدماغ میں کبھی نہیں آنےدیں ،ہار کا ڈرآپ کی اسٹریٹیجی اورکھیل کومتاثرکرے گا ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں سرفرازاورٹیم کیساتھ ہیں.