مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ڈینگی لاروا کی افزائش، قانونی نوٹس جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ...

میئرکراچی تین روزہ دورے پر چین روانہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر شنگھائی گونگ...

مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان...

پاکستان میں اقلیتوں کومذہبی آزادی ہے،عبدالخبیرآزاد،مشکور ہیں،سکھ ونت سنگھ

سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب”اکھنڈ بھوگ صاحب “ کا انعقاد کیا گیا.

متروکہ وقف املاک بورڈ کے تحت گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اورچیئر مین حبیب الرحمن گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شریک کی.

تقریب کے شرکاءکا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم ، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل اورپاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے کیا

تقریب میں سردار سکھ ونت سنگھ کی سربراہی میں بھارت سے آنے والا16 رکنی راگی گروپ اور144بھارتی سکھ یاتریوں سمیت پاکستان کے تمام صوبوں سے آنے والے نانک نام لیوا بھی تھے

تقریب میں گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب کے مہتمم سید اظہر، ترجمان بورڈ عامر ہاشمی،پی ایس جی پی سی کے ممبران، اور سکھ سنگتوں کے راہنماوں نے بھی شرکت کی.

اس موقع پرچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دین اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، پاکستان میں بسنے والے غیر مسلموں کو مذہبی آزادی سمیت ہر شعبہ میں ترقی کے مواقع حاصل ہیں،حکومت پاکستان کی اقلیتوں کے لیے پالیسیاں روز روشن کی طرح سبھی پر عیاں ہیں،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بادشاہی مسجد کے پلیٹ فارم سے کام کا آغاز میرے والد گرامی نے شروع کیا.

مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور انسانیت کی تعظیم کے مشن پر کام کرنا ہم سب کا فرض ہونا چاہیے،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک گلد ستے کی مانند ہے،پاکستانی جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے،پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم شہریوں کو آئین میں دئیے گئے تمام حقوق حاصل ہیں،

چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ اور ہندو مذہب کے پیروکاروں کو خوش آمدید کہتے آئے ہیں اور کہتے رہیں گے ، خواہش ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت سے زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں اور اپنے مقدس مقامات پر ماتھا ٹیکیں، اور مذہبی رسومات ادا کریں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سکھ مندرسنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر، یہاں جو محبت اور مان ملا، وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،بلا شبہ پاکستان میں سکھ مذہب کے مذہبی استھانوں کی بہتر انداز میں دیکھ بھال کی جاتی ہے، جس پر متروکہ وقف املاک بورڈ، حکومت پاکستان کے مشکور ہیں.

دوران کے تقریب جو بولے سو نہال، ست سری اکال، سکھ مسلم دوستی زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے. پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے مہمانوں کو سروپے اور تحائف بھی پیش کئے گئے.

مزید برآں متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن اڑھائی ارب روپے سے زیادہ کی مالیت کی 180دکانیں سیل کرتے ہوئے قبضہ حاصل کر لیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق بورڈ کے راولپنڈی آفس نے رالپنڈی میں باڑہ مارکیٹ کے ساتھ واقع کیانی مارکیٹ میں موجود اڑھائی ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 180دکانیں ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئیں۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی محمد آصف خان کی سربراہی میں بورڈ کے عملہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی اور مقامی پولیس و انتظامیہ کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔

آصف خان نے بتایا کہ یہ پراپرٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت ہے جس پر گزشتہ کئی سالوں نے قابضین نے اس پر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا اور اب عدالت عالیہ کے حکم پر ان کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کی گئی ہے،انکا مزید کہنا ہے کہ دکانوں کو سیل کر کے انکا قبضہ حاصل کر لیا گیااور انکے خلاف مزید قانون کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔اس کاروائی پر بورڈ چیئرمین نے متعلقہ سٹاف اورعملہ کی کارکرگی کو سراہا ہے۔