پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر نے اپنےعہدے کا حلف لےلیا

0
46

پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیرڈونلڈ بلوم نے اپنےعہدے کا حلف لےلیا ہے۔

باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکا کی جانب سے نامزد سفیرڈونلڈ بلوم ڈونلڈ بلوم نے عہدے کا حلف لے لیا ہے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے جلد اسلام آباد پہنچیں گے۔

امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی


امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی سفیر اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے پرجوش ہیں وہ پاکستان کےساتھ وسیع تر تعاون کو مضبوط کریں گے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری اورصحت، تجارت، سرمایہ کاری اور صاف ماحول پر تعاون چاہتے ہیں۔


بلوم امریکہ اور پاکستان کے درمیان COVID-19 سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک ہر چیز پر تعاون کو مضبوط کریں گے کیونکہ ہم باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کے 75 ویں سال کے دوران یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات:مشترکہ اعلامیہ جاری


دوسری جانب پاکستان میں موجود یو ایس ایمبیسی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم امریکہ پاکستان تعلقات کے 75 ویں سال کے دوران پاکستان میں سفیر ڈونلڈ اے بلوم کے استقبال کے منتظر ہیں۔


مزید کہا کہ مشن پاکستان کو یہ خبر بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں اگلے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 ویں سال میں داخل ہونے پر ان کی مہارت اور وسیع تجربے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اُمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں، وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کر چکے ہیں۔

Leave a reply