سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں شبلی فراز نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر کے اربوں روپے کے بقایا جات ہیں، حکام پی ایس کیو سی اے نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، شبلی فراز نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر کے بقایا جات کا معاملہ یہاں لایا جائے، ضرورت پڑی تو سیمنٹ سیکٹر کے بقایا جات کو پی اے سی میں اٹھائیں گے، کمیٹی نے سیمنٹ سیکٹر کے بقایا جات پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی،قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی ایس کیو سی اے حکام کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا،
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عدم حاضری پر چیئرمین کمیٹی برہم ہو گئے اور کہا کہ وفاقی وزیر کو بتا دیں کہ اپنے رویے کی درستگی کرلیں، سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس ہماری میٹنگ میں کبھی نہیں آئے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر نے یہ بھی مناسب نہیں سمجھا کہ اپنی نقاب کشائی کرا لیں،اگر ان کا یہ رویہ ہوگا تو ہمارا اس سے برا رویہ ہوگا، وفاقی وزیر قائمہ کمیٹی کے پانچوں اجلاس میں بھی نہیں آئے،سیکرٹری سائنس نے کہا کہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی وزیراعظم کے ساتھ دورہ امریکہ پر ہیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ایس کیو سی ایک کی چیکنگ کا کوئی معیار نہیں، ابھی میرے ساتھ چلیں ہر دکان پر کئی غیر معیاری چیزیں بک رہی ہیں،پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کب فل ہوگی، کئی اداروں کے سربراہان نہیں، فوری طور پر مستقل مستقبل سربراہ لگائے جائیں، سیکرٹری سائنس نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے،وزارت نے تین امیدواروں کا پینل تشکیل دے کر وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت بہت جلد پی ایس کیو سی اے کے مستقل سربراہ کی تقرری کرلے گی،
سیکرٹری سائنس نے کہا کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں رائیٹ سائزنگ کمیٹی کام کررہی ہے،وزارت سائنس کے ادارے رائیٹ سائزنگ کمیٹی میں جائیں گے، دوسرے مرحلے میں وزارت سائنس سمیت دیگر پانچ وزارتوں کی رائیٹ سائزنگ ہوگی،کمیٹی وزارت سائنس کے اداروں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی، چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے کہا کہ پیکرٹ ایک اچھی نیت کے ساتھ بنایا گیا تھا لیکن وزارت نے اس سے کام نہیں لیا،پیکرٹ کو ختم کرنے کے بجائے کسی دوسرے ادارے میں ضم کیا جائےپڑھے لکھے لوگوں کو گھر بھیج کر مزید نقصان نہ کیا جائے، سیکرٹری سائنس نےکہا کہ وزارت سائنس کے اداروں کو کہا ہے کہ اپنے برقرار رکھنے کا جواز پیش کریں، اداروں سے کہا ہے کہ بتائیں حکومت کیوں ان کو اپنے خرچے پر برقرار رکھے، سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہمارے پاس مسئلہ یہ ہے محکمے بنے ہوئے ہیں لیکن لوگ کام نہیں کررہے،جس دن ان کی سرکار ملازمت شروع ہوتی ہے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں،
لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکی پھٹنے کے واقعے کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی میں گونج دیکھنے میں ملی، شبلی فراز نے کہا کہ لبنان میں جو ہوا سب کے سامنے ہے،پاکستان میں موبائل فون کے ٹیسٹ کی کوئی ٹیکنالوجی ہے؟ چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں زیر استعمال موبائل لبنان واقع کی طرح نہیں پھٹ سکتے ہیں؟شبلی فراز نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کام شربت یا اچار ٹیسٹ رہ گیا ہے، چیرمین کمیٹی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزارت کو احکامات دیے کہ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو موبائل ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے، میں ایسے کئی خاندانوں کو جانتا ہوں جنھوں نے اپنے بچوں کو موبائل استعمال سے منع کر دیا ہے،یہ موبائل نہیں بم ہیں جو ہم اپنے سینے سے لگا کر رکھتے ہیں،اس چیز کی کیا گارنٹی ہے کہ یہ موبائل دھماکے سے نہیں پھٹ جائیں گے
خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ
آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا