لاہور :پاکستان کے دیسی کھانے بہت مزیدار، یہاں کے لوگ دلدار،فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں بھی دیوانے ہوگئے ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی بہت تعریف کرتےہوئے کہا ہےکہ پاکستانی دیسی کھانوں نےتو ان کے دل ہی موہ لیے

ذرائع کےمطابق فٹبال کے عالمی کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستان کے دیسی کھانوں کی تعریف کی بلکہ پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی بہت زیادہ پیارکرنےوالے اور مہمانوں کو عزت دینے والی قوم ہے، ہم پاکستانیوں کے رویوں سے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مزید لوگ بھی یہاں آکر فٹبال کی پروموشن کیلئے کام کریں

فٹبال کے عالمی کھلاڑی کارلوس پیول نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے لیے پاکستان میں اکیڈمی بنانا باعث فخر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، کارلوس پیول نے مزید کہا کہ اکیڈمی کے قیام سے فٹبال کا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں آسانی ہوگی

دوسرے فٹبال کھلاڑی ریکارڈو کاکا کہتے ہیں کہ میں ایک بار پہلے بھی پاکستان آچکا ہوں .انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت لوگ فٹبال کو پسند کرتے ہیں . اہل لاہور کی محبتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دوسری مرتبہ بھی بہت پیار ملا، ریکارڈوکاکا نے کہا کہ نمائشی میچ میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع ملے گااس نمائشی میچ سے پاکستان میں فٹبال کی پروموشن ہوگی ، انہون نے مزید کہا کہ اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ فٹبال کھیل چکا ہوں

پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے عالمی فٹبالرنیکولس انیلکا نے اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور دیگر دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہترین ہیں
نیکولس انیلکا نے کہا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے پاکستان آئیں ہیں . انہوں نے مزیدکہا کہ آج کے نمائشی میچ میں کھیلیں گے اور لوگوں سے اپیل ہے کہ سٹیڈیم آکر میچ دیکھیں

Shares: