امریکی محکمہ انصاف نے پاکستانی شہری فرخ علی کے خلاف ہیلتھ کیئر فراڈ کے الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فرخ علی پر ریاست ایریزونا میں Medicaid پروگرام کے تحت 65 کروڑ ڈالر کے فراڈ کا سنگین الزام ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق ملزم نے نشے میں مبتلا افراد کی بحالی اور دیگر صحت سے متعلق خدمات کی آڑ میں جعلی اور غیر ضروری بلنگ کے ذریعے امریکی ریاست کو بھاری نقصان پہنچایا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق فرخ علی نے کم از کم 41 منشیات بحالی مراکز (rehab clinics) کے ساتھ مل کر یہ اسکیم ترتیب دی، جس میں وہ یا تو وہ خدمات بل کر رہے تھے جو کبھی فراہم ہی نہیں کی گئیں، یا پھر ایسی مہنگی خدمات کی ادائیگی کروائی جو درکار ہی نہیں تھیں۔

فرخ علی کے خلاف فرد جرم ان 200 سے زائد ہیلتھ کیئر فراڈ کیسز میں شامل ہے جن کا حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق صرف اس سال ہیلتھ کیئر فراڈ سے امریکی نظام کو تقریباً 14.6 ارب ڈالر کے نقصانات پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو فرخ علی کو بھاری جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور اس اسکینڈل میں شامل دیگر افراد اور اداروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا

گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

محمد حفیظ پاکستان چیمپئنز کے نئے کپتان مقرر

Shares: