امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے، اور اب یہ خدشات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، اس فہرست میں صرف ترکی آگے ہے۔جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان واحد ملک رہا جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی۔اس کے برعکس مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک میں خطرات بڑھ گئے، جب کہ جنوبی افریقہ اور ایل سلواڈور میں بہتری بہت کم رہی۔
بلوم برگ کے مطابق اس پیش رفت کے بڑے عوامل میں معاشی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں (ایس اینڈ پی، فج، موڈیز) کی مثبت درجہ بندیاں شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتری اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے اور ملک ایک مستحکم اور اصلاحات پر گامزن معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار
غزہ میں جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید اقدامات درکار ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ
غزہ میں جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید اقدامات درکار ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ
ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، غزہ جنگ بندی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے