آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے ضلع شیروانگی کا دورہ کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو اسما منزہ کے قریب دہشت گرد حملے سے متعلق بریفنگ دی، آرمی چیف نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب میں کہا کہ دہشتگرد، سہولت کار اور اُن کے ساتھی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ان کا پیچھا کریں گے، پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا،
شمالی وزیرستان آمد پر آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب میں کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ ہوئی، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے ، اس آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی