وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی-

باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل واجب تھا، اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

وزیر خزانہ کا کہنا تھا جس آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ہم نے اس کو پاکستانی روپے میں بہتری کی وجہ سے کچھ تلافی کرنے کی کوشش کی ہے، پہلی جولائی کو پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی جو کہ آئی ایم ایف سے طے تھا اس میں مزید کوئی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔


سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 9 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا-

پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

Shares: