ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نومبر میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شرح سود کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں نئی شرح سود کا اعلان ہوگا-

تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

معاشی تجزیہ نگاروں نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک تا ڈیڑھ فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا،شرح سود میں اضافے کا امکان

Shares: