شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار کون تھا،مصنوعی ذہانت کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

0
50

شہزادی ڈیانا کی موت کے پیچھے کون تھا؟ مصنوعی ذہانت نے 3 تصاویر دکھا دیں-

باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق اتوار کو ٹک ٹاک پر ایک صارف ”راوول گوتیریز” نے انکشاف کیا کہ جب اس نے مصنوعی ذہانت سے پوچھا کہ 1997 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا اور ان کے مصری دوست عماد الفاید کی موت کا سبب کون تھا تو اس کا جواب چونکا دینے والا تھامصنوعی ذہانت نے لفظوں کی بجائے تین تصاویر کے ساتھ جواب دیا جنہیں اطالوی جریدے فورم نے شائع کیا ہے۔

ان میں سے پہلی تصویر میں موجودہ برطانوی بادشاہ چارلس III یا ان کے آنجہانی والد فلپ سے ملتا جلتا شخص ہے، دوسری تصویر حادثے کے بعد تباہ ہونے والی گاڑی کی ہے اور آخری ایک خاتون کی ہے جو آنجہانی ملکہ الزبتھ II کی ہو سکتی ہے۔

اگرچہ تصاویر تجسس کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی واضح نظریہ پیش نہیں کرتیں، لیکن ان شاہی شخصیات کو کم از کم ظاہری طور پر ذمہ دار ٹھہرانا ان لوگوں کے لیے کافی ناگوار اور چونکا دینے والا تھا جنہوں نے اس پوسٹ کو دیکھا۔

واضح رہے کہ ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفاید کی موت 31 اگست 1997 کو ایک کار کے حادثے میں ہوئی تھی جو پاپارازیوں سے بچنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہ تصاویر لینے کی کوشش میں ان کی کار کا پیچھا کر رہے تھے۔

دوسری جانب برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر چارلس III کی تاج پوشی کے بعد باضابطہ طور پر جشن منایا گیا، تو تجسس سے بھرپور لیڈی ڈیانا کے مداحوں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دکھایا کہ اگر وہ زندہ ہوتیں تو کیسی نظر آتیں مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنی یہ تصاویر بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

Leave a reply