پی ٹی آئی دور میں ٹی ٹی پی کی پاکستان میں آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہوئی. وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اپنے دور اقتدار میں پاکستان میں ٹی ٹی پی کی آباد کاری کی حکمت عملی ناکام ہوگئی تھی جبکہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف اب بھی استعمال ہورہی ہے اور اس بارے میں طالبان حکومت کے سامنےتحفظات رکھ دیئے ہیں اور انہوں نے جہاں سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ الزام تراشی کے باوجود عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے رشتہ داری قائم کرنا چاہیں گے سربراہ تحریک انصاف کے امریکا اورفوج کے متعلق خیالات بدلتے رہتے ہیں ۔ سربراہ تحریک انصاف فوج پرالزامات عائد کررہے ہیں ،نہیں معلوم امریکا اورفوج سے متعلق وہ کہاں کھڑے ہیں ،سازش سے متعلق ان کا موقف مسلسل بدلتارہاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کے باوجود عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے رشتہ داری قائم کرنا چاہیں گے ، سربراہ تحریک انصاف کے امریکا اورفوج کے متعلق خیالات بدلتے رہتے ہیں ۔ جبکہ وزیردفاع نے مزید کہا افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے ۔ طالبان حکومت کے سامنے اپنےتحفظات رکھ دئیے ہیں ۔ انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے. خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی رہنماؤںکی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان حکومت کی حکمت عملی تھی ، جسے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل تھی۔