پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے بیشتر رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے عید بھی گھر سے دور منائیں گے۔9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے متعدد رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔ ان میں سابق وزیراعلٰی محمود خان سمیت سابق وزرا شامل ہیں زیادہ تر رہنما اپنے آبائی علاقوں سے دور ہیں جبکہ بعض سابق وزرا کی دوسرے صوبوں میں روپوش ہونے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن رہنما اس وقت منظر عام سے غائب ہیں جن میں سرفہرست سابق وزیراعلٰی محمود خان، سابق وفاقی وزرا مراد سعید، علی امین گنڈاپور، سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سپیکر مشتاق غنی اور سابق صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی چھپے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے قائدین کہاں روپوش ہیں اس بارے میں متضاد اطلاعات آ رہی ہیں نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے کچھ گلیات اور بعض پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ بعض رہنما افغانستان فرار ہو چکے ہیں۔
Shares: