تحریک انصاف کا جنازہ کے پی کے ،تدفین پنجاب میں ہوگی ،عظمیٰ بخاری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بجلی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے ،بجلی کے ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے ،بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی دعویٰ کیا گیا تھا کہ گردشی قرض ختم کردیں گے لیکن یہ قرض کم ہونے کے بجائے دوگنا ہوچکا ہے ،بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے ،یہ حکومت عوام کے لئے مستقل تکلیف بن چکی ہے، اس سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے
ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا جنازہ کے پی کے میں پڑھا گیا تدفین پنجاب میں بڑے دھوم دھام سے ہوگی ،پنجاب حکومت کو چیلنج کرتی ہون یہ لوکل باڈیز الیکشن سے بھاگیں گے، یہ بلدیاتی الیکشن نہیں کروانا چاہتے کسی خاتون کو تسمہ سے باندھنے کی بات افسوسناک ہے ، آپ ہیں کون، تسموں کی بات کرنے والے، فرعون ہیں آپ، یہ ہے نیا پاکستان کا چہرہ، یہ ہیں وہ زبانیں جو خود کو ارسطو سمجھتے ہیں کارکردگی ایک دھیلے کی پلے میں نہیں، اور زبانیں کرتوت دیکھیں، نہ شرم ہے نہ غیرت ہے، ہماری خاندانی تربیت ہوئی، شہباز گل اتنا گریں کہ دوبارہ اٹھ سکیں، اقتدار آنے جانے کی چیز ہے، سیاست کے میدان میں آپ خوار ہو چکے ہو، جتنا بڑا گھٹیا شخص ہوگا نئے پاکستان میں وہ اتنے بڑے عہدے پر ہوگا
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر