لاہور: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی : حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔
وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، اس دن پاکستانی حکومت و عوام مقبوضہ كشمير کی آزادی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے
پاکستان 5 فروری کو منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن مناتا ہے یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے بلا تعطل جاری ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں احتجاجی جلسے منعقد کرتی ہیں اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔
مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری