باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرغزار چڑیا گھر کے جانوروں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

آسٹریا سے آئے ڈاکٹر امیر خلیل اور جرمن ایکسپرٹ عدالت میں پیش ہوئے ،ڈاکٹر امیر خلیل نے عدالت میں کہا کہ ہاتھی کاون کو 29 نومبر کو کمبوڈیا بھجوایا جا رہا ہے، چڑیا گھر کے 2 ریچھوں کو 6دسمبر کو بیرون ملک منتقل کردیاجائے گا،29 نومبر کو کاون کو کمبوڈیا اور 6 دسمبر کو دونوں ریچھوں کو جورڈن منتقل کیا جائے گا،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کاون کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹرز اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا،عدالت نے کہا کہ پاکستان بھی جانوروں کی دیکھ بھال اور خیال رکھ سکتا تھا مگر ایک مثال قائم کی ہے ،جانور پنجروں میں رکھنے کے لیے نہیں بنے،ہم چاہتے ہیں کہ جانوروں کو پنجروں کے بجائے قدرتی ماحول میں رکھا جائے،میرے خیال سے دنیا میں واحد ملک کوسٹاریکا ہے جس نے چڑیا گھروں پر پابندی لگائی، جانوروں کو ان کے قدرتی ماحول میں رہنا چاہیے، کاون اب انٹرنیشنل سیلبرٹی بن گیا ہے، کاون کی دیکھ بھال کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے،کریڈٹ ان تمام لوگوں کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا،

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

عدالت نے کہا کہ صدر مملکت بھی خود کاون کو دیکھنے گئے اور دنیا بھر کے لیے ایک مثال قائم کی، قدرت نے ان جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،ڈاکٹر امیر خلیل نے عدالت میں کہا کہ بڑا مشن ہے، ہم نے کاون کی منتقلی کے لیے اسپیشل ٹرانسپورٹ باکس تیار کیا ہم نے چھوٹے ہاتھیوں کو شفٹ کیا مگر یہ بڑا ہاتھی ہے اور سفر بھی طویل ہے، 6دسمبر کو ریچھوں کو بھی اردن منتقل کیا جائے گا،

عدالت نے کہا کہ یہ صرف کاون کی کمبوڈیا منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے، جرمن ایکسپرٹ نے عدالت میں کہا کہ پہلے جائزے پھر طبی معائنے اور اب کاون کی منتقلی کے لیے آیا ہوں،

دوران سماعت ڈاکٹر عامر خلیل کا موبائل فون بجنے پرعدالت سے معذرت کی اور کہا کہ معذرت چاہتا ہوں میرا موبائل فون آف نہیں تھا اس لیے بج پڑا، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت اس بات کا نوٹس لیتی ہے مگر آپ کے معاملے میں ایسا نہیں کرے گی،آپ نے کاون کے لیے بہت کچھ کیا،

زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

Shares: