اربوں روپے کی گندم موجود، روٹی مہنگی نہیں کرنے دیں گے، بلال یاسین

جو فلور مل آٹا مہنگا کرنے میں ملوث ہوئی اسکے خلاف سخت ایکشن ہوگا، صوبائی وزیر خوراک
0
88
bilaal yaseen

وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جب حکومت بنائی تو پنجاب میں آٹا 2800 کا تھا جو اب 50 فیصد کم ہو چکا ہے۔ پنجاب میں روٹی 20، 25 روپے سے کم کر کے 12، 14 روپے پر لے آئے ہیں۔فوڈ کوالٹی اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔جو فلور مل آٹا مہنگا کرنے میں ملوث ہوئی اسکے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ غریب آدمی کا نوالہ سستا کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔ پنجاب میں بزدار یا نیازی نہیں بلکہ مریم نواز شریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں مشترک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں۔ پنجاب میں گندم کا 23 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے۔ پاسکو کا سٹاک بھی موجود ہے لہذا کسی صورت آٹا مہنگا نہیں ہونے دیں گے۔ گندم کی وجہ سے محکمہ خوراک پر 375 ارب کا قرض ہے جس کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ مئی جون میں قرض کم ہو رہا ہے اور ادائیگی کر رہے ہیں۔ اربوں روپے کی گندم موجود ہے اور جلد ہی لون فری سٹیٹس پر جا رہے ہیں۔ حکومت کے ابتدائی ایام میں فوڈ اتھارٹی نے 6 لاکھ لٹر ناقص دودھ اور 3 لاکھ کلو ناقص گوشت تلف کیا۔ وزیر خوراک، سیکرٹری سمیت تمام ٹیم فیلڈ میں ایکٹو ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فروٹ کی چیکنگ کیلئے نے خصوصی ہدایت کی ہے۔ خطرناک کیمیکل لگے آم مارکیٹ میں نہ آنے پائیں اسکے لیے ٹیمیں متحرک کی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلی پنجاب بذات خود مانیٹر کر رہی ہیں۔حکومت کے پہلے 100 دنوں میں تاریخی اقدامات اٹھائے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں کسی بھی وزیر اعلی کی سب سے جامع اور بہترین پرفارمنس پر مبنی ریکارڈ تقریر تھی۔وزیر اعلی پنجاب نے واضح پیغام دیا کہ اب پاکستان کو آگے بڑھنے دیں، ہم نعرے بازی پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں۔چکن کی پرائسز 800 روپے سے کم کر کے 400 سے نیچے لے آئے ہیں، اسی طرح دیگر اشیاء خورونوش کے نرخوں کو بھی عام آدمی کی پہنچ میں لانا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

Leave a reply