سعودی عرب میں کتنے پاکستانیوں کی کرونا سے ہوئی موت اور کتنے مریض؟

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیر خارجہ کو کورونا وائرس کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں 150 پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 30 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سعودی حکومت، کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 209 سے زیادہ ممالک اور ریاستیں اس کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 38 لاکھ کے قریب لوگ اس وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔ 22 ہزار لوگ پاکستان میں اس وائرس کا شکار اور 500 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اموات کی شرح ہمارے ہاں زیادہ نہیں ہے۔ اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ عروج ہوگا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو زبردستی واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ میں وزیر خارجہ سعودی عرب کو بذریعہ خط بھی شکریہ ادا کروں گا۔ روزانہ 9 سے 11 بجے تک این سی سی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں پورے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں۔ صوبوں کو آراء دینے کا حق ہے ہم ان کی آراء کو اہمیت دیتے ہیں۔ پیر کو ہم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا ہے جس میں کوویڈ 19 کے حوالے سے اظہار خیال کیا جائے گا۔

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 30 ہزار لوگ وطن واپس آنے کے منتظر ہیں، ہم انہیں پاکستان جلد لائیں گے کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ ہمیں پاکستان آنے والے ہر پاکستانی کی کورونا ٹیسٹنگ کرنا ہوگی۔ اسی حساب سے ہمیں کورنٹائن سہولیات کو بھی دیکھنا ہے لیکن انشاءاللہ ہم جلد انہیں وطن واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

Leave a reply