ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، اُن کا تو کوئی قصور نہیں ہے، ہاں سہولت کاروں کو نتائج بُھگتنا پڑیں گے،
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کی سزا پورے علاقے، پورے گائوں اور پورے شہر کو نہیں دی جا سکتی،نبی پاکﷺ نے فرمایا تھا کسی عجمی کو عربی، کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کالے اور کسی کالے کو گورے پر فضلیت نہیں،کسی بھی علاقے میں آپریشن اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب عوام خوددہشت گردوں کی نشاندہی کریں، ایسا نہیں ہے کہ فوج کسی علاقے کو خالی کرائے، آپریشن کرے، جب فوج واپس جائیگی دہشتگرد پھر آجائیں گے، اللہ نے بلوچیوں کو بڑی عقل دی ہے، وہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں، جائیں بلوچستان آپ کو پتہ چلے گا، وہ کتنے فارورڈ لوکنگ لوگ ہیں، وہ آزادی پر یقین رکھتے ہیں، جو پچے وہاں سے پڑھے ہیں، اپنے علاقوں کی تقدیر کے مالک بن چکے ہیں، ریاست نے اُنہیں پڑھایا،پاکستان کو آزاد رکھنے کیلئے ہر روز فوجی آفیسر، جوان اور شہری قربانی دے رہے ہیں،پاکستان کا مطلب لاالہ الا اللہ یہ آپ کے اندر رچ بس چکا ہے کیونکہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا ہے، ہمیں بڑی سمجھداری کے ساتھ سب کچھ کرنا ہوتا ہے اسی لئے اسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا نام دیا جاتا ہے،








