سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیے، آلہ قتل برآمد
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر محمد رفاقت نے سب انسپکٹر مظہر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد حنیف، عدیل احمد، محمد ارشد پسران محمد خان اور عادل ولد یوسف کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک بندوق12بور اور دوپسٹل30بور برآمد کرلیے ہیں۔ گرفتارملزمان نے دسمبر2020کو دفتر مونسپل کمیٹی بھیرہ میں دوکانات کی نیلامی کے دوران فائرنگ کرکے محمد عرفان اور حیدرعلی کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے نہ صرف ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے بلکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

سرگودھا ۔ تھانہ بھیرہ میں دوہرے قتل میں مطلوب چار ملزمان گرفتار ۔
Shares:







