‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

ریاض: ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے تین روزہ دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دونوں ملکوں کا ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی ویژن کو بھی سراہا گیا ہے۔

محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ملکوں کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں جمع کروئے گئے تھے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز مالیت کا تیل موخر ادائیگی کی سہولت پر دی گئی تھی-

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی مدد کرنے اور ملک کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز جمع کروانے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی موخر ادائیگی کر سہولت پر فراہمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور اب بھی جب دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست

Comments are closed.