سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری
سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم اگر آپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامتیں محسوس کریں ، تو مفت معائنہ اور علاج کے لئے قریبی ہسپتال جائیں،
سعودی عرب کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اس میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھی شامل ہیں، انہیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔
#إسلام_آباد | سعودی عرب میں مقیم محترم حضرات .. اگر آپ #کورونا_وائرس سے متاثر ہونے کی علامتیں محسوس کریں .. تو مفت معائنہ اور علاج کے لئے قریبی ہسپتال جائیں، اس میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھی شامل ہیں، انہیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔ pic.twitter.com/uaOXuXT6qf
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) May 4, 2020
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1645 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار656 تک پہنچ گئی ہے.
سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا اب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کے کرونا ٹیسٹ اور علاج بھی مفت کیا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی کوئی سزا بھی نہیں دی جائے گی.
دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے بلڈ پلازمہ کا استعمال شروع کردیا ہے، ابھی تک سکالرز نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بلڈ پلازمہ کی منتقلی کے موثر اور مفید ہونے کے سلسلے میں واضح سفارشات نہیں کیں۔ بلڈ پلازمہ کے موثر اورمفید ہونے کے بارے میں ریسرچ جاری ہے