تھانہ سٹی کی حدود بائی پاس پر فائرنگ واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے چارسدہ ڈی ایس پی سٹی نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کرائم سین کو کارڈن آف کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم محمد ضیاد ولد زاہد شاہ ساکن گڑھی حمید گل اپنے چچا کے قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔تاہم ابتدائی تحقیق میں وقوعہ کی وجہ عناد مکان تنازعہ ہے۔پولیس نے مزید بتایا واقعہ کے بعد کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر کاروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب مسیح اللہ نامی شخص جو کہ سکول استاد تھے،کو بھتیجے نے مکان کے تنازعے پر قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا،

Shares: