پاکستان ٹی وی کے سنہرے دور کے سنہرے آرٹسٹ محمود اختر خاصے علیل ہیں ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں فنکار ان کی صحیتابی کی دعاﺅں والی پوسٹیںلگا رہے ہیں ۔حال ہی میں معروف اداکار نبیل ظفر نے انسٹاگرام پر محمود اختر اور تنویر جمال دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ان دونوں کو جلد از جلد صحیتاب کرے ۔تاہم ہمایوں سعید نے بھی دونوں اداکاروں کی صحیتابی کے لئے دعا کی ۔

یاد رہے کہ اداکار،پرڈیوسر اور شاعر محمود اخترنے 1974میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور پہلا ڈرامہ ہی ادکار عابد علی کے ساتھ کیا ۔ان کے مشہور ڈراموں میں ہوائیں ،گل رعنا،انار کلی ،جورو کا غلام،ہوائیں و دیگر قابل ذکر ہیں ۔انہوں نے ایم کام کر رکھا ہے ،محمود اختر نے بینک اور پی آئی اے میں ملازمت بھی کی ۔محمود اختر بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے بہت بڑے مداح ہیں کہا جاتا ہے کہ محمود اختر بھارتی فلم کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک تھے وہاں ان کو ہارٹ اٹیک آیا تو نوازالدین صدیقی نے ان کی بہت خدمت کی اسلئے وہ نوازالدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کو سراہتے ہیں ۔محمود اختر کے کام میں ورائٹی دیکھی جا سکتی ہے انہوں نے ہر کردار دل سے کیا اور ایسا کیا کہ آج تک یاد کئے جاتے ہیں ڈرامہ سیریل ہوائیں میں ان کا کردار ان کے پرستار آج بھی نہیں بھولے۔

Shares: