شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا-

باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ شمالی وزیرستان میں بچیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا ہے، نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا، ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی، واقعہ کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

قبل ازیں گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے سربندر میں مزدوروں پر حملہ جبکہ انتظامی افسران وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ سے رابطہ کیا جاررہا ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، حملہ اس وقت کیا گیا جب کوارٹر میں مزدور سو رہے تھے، جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

Shares: