قصور
شہر کے اندر لگے کیمروں سے ہیلمٹ نا پہننے پر چالان سے عوام پریشان
تفصیلات کے مطابق عوام قصور اور مرکزی انجمن تاجران قصور کی جانب سے قصور شہر کے اندرون علاقوں، خاص طور پر شہباز روڈ اور قادر آباد موڑ پر نصب کیمروں کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہنے پر 2000 کے چالان پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غیر مناسب اور غیر منطقی ہے
یہ علاقے شہر کے گنجان آباد تجارتی اور رہائشی علاقے ہیں جہاں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہوتی ہے اور گاڑیوں کی رفتار محدود رہتی ہے
ایسے مقامات پر ہیلمٹ نہ پہنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنا عوام الناس بلخصوص مزدور اور محنت کش طبقے کیلئے شدید مالی دباؤ کا سبب بن رہا ہے
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایسے چالان صرف ان مقامات پر کئے جائیں جہاں ٹریفک کی رفتار تیز ہو اور حادثات کے امکانات موجود ہو
عوام قصور و مرکزی انجمن تاجران قصور مطالبہ کرتی ہے کے اندرون شہر کے ان مخصوص کیمروں پر ہیلمٹ کے ذریعے چالان کا عمل فوری اور مستقل بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری جرمانوں سے نجات ملے







