احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے اور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے اور نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے.
تاہم اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ابھی رہائی نہیں ملے گی۔ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق
وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
حمزہ شہباز سات ماہ سے جیل میں بند رہے رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کا موقف یہ ہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے ایک نالا بنوایا جو کہ رمضان شوگر ملز کے فائدے کے لیے تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز پر بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔